نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرانے اینڈرائیڈ فونز کو گوگل کا سروسز دینے سے انکار

بہت جلد یہ صارفین گوگل پر سائن ان نہیں کر سکیں گے۔

سالوں سے اینڈرائیڈ کے پرانے فونز استعمال کرنے صارفین کے لیے بری خبر ہے

بہت جلد یہ صارفین گوگل پر سائن ان نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اور جو صارفین 27 ستمبر کے بعد ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے

تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔ مگر اینڈرائیڈ 3.0 پر گوگل اکاؤنٹس کام کرتے رہیں گے۔

اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم کو 10 سال قبل جاری کیا گیا تھا، تاہم

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق تازہ اعدادوشمار پر انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے 2021 کی دوسری سہ مای کی رپورٹ جاری کی تھی۔

جس کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال سے 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فروخت میں سام سنگ 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کر کے پہلے

چینی کمپنی شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کر کے

دوسرے اور ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونز فروخت کرکے تیسرے نمبر پر ہے

About The Author