دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کارگو آئل ٹینکر پر حملہ: اسرائیل اور ایران کے درمیان گشیدگی

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز خلیجِ عمان میں کارگو آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز خلیجِ عمان میں کارگو آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے۔

اسرائیل کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے عملے کے ارکان میں سے  سے ایک کا تعلق برطانیہ جبکہ دوسرے کا رومانیہ سے تھا۔

اسرائیلی شپنگ کمپنی ایال اوفر کے ایم وی مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر خلیج عمان کے ساحل سے پر جمعرات کے روز حملہ کیا گیا تھا۔ گارگو جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے واقع کیسے پیش آیا تھا۔

لیکن اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لیپڈ نے جمعہ کو “ایرانی دہشت گردی” کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

لیپڈ نے ایک بیان میں کہا کہ “ایران صرف اسرائیل کا مسئلہ نہیں ہے، دنیا کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

تاہم ایران نے ابھی تک اسرائیل کے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ حقائق کو فوری طور پر جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک بیان برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اس برطانوی شہری کے پیاروں کے ساتھ ہیں جو عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر کے واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جہازوں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق آزادانہ طور پر گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ گارگو آئل ٹینکر اب اس کے عملے کے قبضے میں ہے اور امریکی بحریہ کی مدد سے اسے محفوظ مقام پر لے جایا جارہا ہے۔

About The Author