نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے علی عباس کی جگہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔

کامران عامر خان کو سٹی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

About The Author