دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کی بھارت کو وارننگ

واشنگٹن: امریکہ نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کر دی

واشنگٹن

امریکہ نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں سمیت اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں

جس پر امریکہ نے نوٹس لیتے ہوئے اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ

جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی طاقتوں کی جانب سے مکمل خاموشی ہے تاہم

امریکہ کی جانب سے آواز بلند کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے رہنماؤں نے مخالفین کی آواز دبائے جانے کا

معاملہ اٹھایا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی نشاندہی کی تھی۔

About The Author