دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہری کے گھر سے 100 ملین ڈالرز کا ہیرا برآمد

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا سری لنکا کے گھر میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا سری لنکا کے گھر میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔

قیمتی پتھر نیلم، رتنا پور شہر میں گھر کے آنگن میں ایک کنوے کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو ملا، اس شہر کو جواہرات کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔

پچیس لاکھ قیرات کے ستارہ نیلم کا وزن پانچ سو دس کلوگرام بتایا گیا ہے

جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت کا تخمینہ ایک سو ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

پتھر کے مالک مسٹر گیمج کا کہنا تھا کہ جو شخص کنویں کی کھودائی کر رہا تھا

اس نے انہیں وہاں موجود کچھ نایاب پتھروں کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے کچھ دیر بعد وہ اس خوبصورت شاہکار تک پہنچ گئے۔

مسٹر گیمج خاندانی لحاظ سے بھی جواہرات کے پیشے تعلق رکھتے ہیں

لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہوں نے اپنا پہلا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔

ماہرین کا صحیح تجزیہ کرنے سے پہلے اس پتھر سے کیچڑ اور دیگر غیر ضروری اجزا کو صاف کرنے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔

جس کے دوران اس سے کئی نایاب اور قیمتی پتھر بھی برآمد ہوئے۔

سری لنکا کے قومی جیولری اتھارٹی کے چیئرمین نے دریافت شدہ ہیرے کو نایاب اور مخصوص قسم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ

یہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہو سکتا ہے۔

سری لنکا میں جواہرات کی صنعت سالانہ لاکھوں ڈالرز مالیت کی ہے اور نیلم کا شمار اس کی اہم برآمدات میں ہوتا ہے۔

About The Author