دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس، سعودی شہریوں کو 3 سال کی پابندی کا انتباہ

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔

ریاض

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ

ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پابندی والے ممالک کا سفر براہ راست یا بالواسطہ بھی نہ کیا جائے۔

سعودی حکام نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر کئی ممالک کے سفر سے منع کیا جاچکا ہے۔

کورونا پھیلاؤ کے باعث متعدد ممالک کے سفر پر پابندی لگائی گئی ہے

لہذا ایسے کسی ملک کا سفر نہ کیا جائے جہاں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ بعض سعودی شہری ممنوعہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں

یہ سرکاری اداروں کی جاری کردہ پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی لیے ملوث پائے گئے

افراد سے وطن واپسی پر قانونی باز پرس ہوگی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

About The Author