دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا مجرم اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے ،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے۔

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ

زیادتی سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ زیادتی کرنے والا ہی قصور وار ہے اور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا  ذمہ دار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہو رہی تھی اور میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا

لیکن پردے کا مطلب صرف لباس نہیں بلکہ اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پردہ صرف عورت کے لیے نہیں بلکہ مرد کے لیے بھی ہے۔

خواتین کے ساتھ  بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔

اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں خواتین کا بہت احترام کیا جاتا ہے جبکہ

مغرب کے مقابلے میں پاکستان میں زیادتی کی شرح بہت کم ہے۔

About The Author