دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: 100 مساجد تعمیر کرنے والے محمد عامر کی پراسرار موت

بھارت بھر میں 100 مساجد تعمیر کرنے والے محمد عامر عرف بلبیر سنگھ کی اپنے میں پراسرار موت ہوگئی۔

بھارت بھر میں 100 مساجد تعمیر کرنے والے محمد عامر عرف بلبیر سنگھ  کی اپنے میں پراسرار موت ہوگئی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کو شہید کرنے کے چھ ماہ بعد مسلمان ہونے والے محمد عامر کے حافظ بابا نگر میں واقع گھر سے

تعفن آنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس اہلکار جب گھر میں داخل ہوئے تو انہیں محمد عامر کو مردہ پایا۔

خیال رہے کی 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے والے بلبر سنگھ نے اسلام قبول کرنے کے بعد بھارت بھر میں 90 مساجد تعمیر کی تھیں۔

بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6 ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔

ان کے علاوہ دیگر 27 بلوائی بھی مسلمان ہوچکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ

بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی

اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا

اس لیے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیی 100 مساجد بنانیکا اعلان کیا تھا۔

About The Author