دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرے کمپیوٹر پر وائرس کا حملہ|| زاہد حسین

میں روزانہ بننے والی تصاویر کی ایک تو DVD بناتا تھا دوسرے میں ایک External Hard Disc میں بھی اپنا ڈیٹا محفوظ کر لیتا تھا۔DVDs تو میں ہفتے کے ہفتے سنگاپور ڈیسک کو بھجوا دیتا تھا

زاہد حسین 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ransomeware attack on my computer
———————————————————–
رین سم وئیرRansomeware ایک طرح کامالوئیر ہے جو آپ کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو مستقل طور پر روکنے کی دھمکی دیتا ہے جب تک کہ تاوان ادا نہ کیا جائے۔
میں بھی Ransomeware کا شکار ہو گیا ہوں اور میرے کمپیوٹر کا سارا ڈیٹا جس میں 53000 سے زیادہ تصاویر بھی شامل ہیں کسی ہیکر یا Cybercriminal کا شکار ہو گیا ہے یعنی یہ تصویریں میرے کمپیوٹر میں موجود تو ہیں مگر یہ تمام تصویریں کھل نہیں رہیں اور یہ میرے ا ب کسی کام کی نہیں رہیں۔ اس کے ساتھ ایک پیغام ہے جس کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے-
——————————————————————————
توجہ فرمائیے!
پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، آپ اپنی تمام فائلز واپس لے سکتے ہیں۔
آپ کی تمام فائلوں جیسے تصاویر، ڈیٹا بیس، دستاویزات اور دیگر اہم کو مظبوط ترین خفیہ کاری اور منفرد کلید کے ساتھ مرموز کیا گیا ہے۔
فائلوں کی بازیافت کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈی کرپٹ ٹول اور مخصوص کلید خریدیں۔
یہ سافٹ وئیر آپ کی سبھی مرموز فائلوں کو ڈی کرپٹ کرے گا
اس بات کی کیا گارنٹی ہے؟
آپ ان خفیہ کردہ فائلز میں سے ایک اپنے کمپیوٹر سے بھیج سکتے ہیں اور ہم اسے مفت ڈی کرپٹ کر دیں گے
لیکن ہم صرف ایک فائل کو مفت میں ڈی کرپٹ کر یں گے
فائل قیمتی معلومات پر مشتمل نہیں ہونا چاہیئے
آپ اس لنک پہ جا کر ڈی کرپٹ ٹول کا ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
ڈی کرپٹ سافٹ وئیر اور اس کی کلید کی قیمت 980 ڈالر ہے ۔ اگر آپ ہم سے 72 گھنٹے میں رابطہ کریں گے تو آپ کیلیے اس کی قیمت 490 ڈالر ہے
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کبھی بھی ادائیگی کے بغیر اپنے ڈیٹا کو بحال نہیں کر سکیں گے
اگر آپ کو 6 گھنٹے سے زیادہ میں جواب نہیں ملتا ہے تو اپنے ای میل کے "اسپام” یا "جنک ” فولڈر کو چیک کریں
اس سافٹ وئیر کو حاصل کرنے کیلیئے آپ ہمارے اس ای میل پر لکھیں: manager@mailtemp.ch
ہم سے رابطہ کیلئے ریزرو ای میل ایڈریس: helpmanager@airmail.cc
آپ کی ذاتی آئی ڈی: 0304ewgfDdnYIkJLH1IM72D7Ixn06XsxUKGJPNa
——————————————————————————
یعنی میں جب تک ان کو رقم ادا نہیں کروں گا میرے تصویریں میرے لیے بیکار ہیو گئی ہیں۔
لیکن بھلا ہو غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کا جہاں مجھے کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا۔رائٹرز میں کام کرتے ہوئے ہمیں کہا گیا تھا کہ اپنا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر محفوظ کریں ۔ چنانچہ میں روزانہ بننے والی تصاویر کی ایک تو DVD بناتا تھا دوسرے میں ایک External Hard Disc میں بھی اپنا ڈیٹا محفوظ کر لیتا تھا۔DVDs تو میں ہفتے کے ہفتے سنگاپور ڈیسک کو بھجوا دیتا تھا مگر Hard disc کو میں اپنے پاس رکھتا تھا۔ اب وہی عادت پڑ چکی ہے اب میں اپنا پرانا ریکارڈ جو بھی ہو اسکین کر تا رہا ہوں اس کو میں کمپیوٹر کے علاوہ دو الگ الگ Hard discs میں بھی محفوظ کر لیتا ہوں۔ چنانچہ اس ہیکنگ کے بعد میں پریشان بلکل بھی نہیں ہوا بس پرانا ڈیٹا جو ناکارہ ہو گیا اس کو ایک اور جگہ مھفوظ کر دیا اور کمپیوٹر کو کلین کر نے کے بعد ایک external hard discs سے سارا ڈیٹا دوبارہ اپنے کمپیوٹر میں منتقل کر دیا ہے لہٰذہ آپ ساتھی مطمئن ہو جائیے ۔ نیچے دی گئی دو تصاویر میں ایک میں پولیس والے مجھے مارنے کو دوڑ رہے ہیں اس تصویر سے میں یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ میں نے اتنی مشکلوں سے یہ سارا ڈیٹا بنایا ہے اور میں اتنی آسانی سے اس سے دستبردار نہہیں ہو سکتا دوسری تصویر میں میں رائٹرز آفس میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ڈیٹا کی DVDs بناتے ہوئے۔ آپ لوگ بھی کمپیوٹرز اور موبائلز کو استعمال کرتے ہونے اپنے ڈیٹا کو کسی اور جگہ بھی محفوظ رکھیں تاکہ آپ کی قیمتی تصاویر اور دیگر ڈیٹا ضائع نہ ہوجائے۔
بس آپ ذرا تصور کریں کہ اگر میں نے بیک اپ نہ کیا ہوتا تو آج میں خالی ہاتھ ہو جاتا گو میرے پاس تمام نیگیٹیوز موجود ہیں مگر اتنے سارے نیگیٹوز کو اسکین کرنے میں دو تین سال تو لگ جاتے۔
———————————————————ATTENTION!
Don’t worry, you can return all your files!
All your files like pictures, databases, documents and other important are encrypted with strongest encryption and unique key.
The only method of recovering files is to purchase decrypt tool and unique key for you.
This software will decrypt all your encrypted files.
What guarantees you have?
You can send one of your encrypted file from your PC and we decrypt it for free.
But we can decrypt only 1 file for free. File must not contain valuable information.
You can get and look video overview decrypt tool:
Price of private key and decrypt software is $980.
Discount 50% available if you contact us first 72 hours, that’s price for you is $490.
Please note that you’ll never restore your data without payment.
Check your e-mail "Spam” or "Junk” folder if you don’t get answer more than 6 hours.
To get this software you need write on our e-mail:
manager@mailtemp.ch
Reserve e-mail address to contact us:
helpmanager@airmail.cc
Your personal ID:
0304ewgfDdnYIkJLH1IM72D7Ixn06XsxUKGJPNaj9DeM43ktoF
———————————————————-

زاہد حسین کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author