دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈاکٹر ارشادا حمدنے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جائے.

انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، تعلیم اور

دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں کمشنر نے جاری اور نئے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور اے ڈی پی کے تحت ہائی ویز کی3999.316ملین روپے کی

لاگت سے بننے والی سڑکوں کے 38منصوبوں کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا.انہوں نے ڈی جی خان شہر میں سڑکوں کے منصوبوں پر کام کے حوالے سے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے آغاز سے قبل محکمہ سوئی گیس

کارپوریشن اور سیوریج سے متعلق افسران سے مشاورت کر لیں. اجلاس میں ڈی جی خان شہر میں ٹف ٹائلنگ، سیوریج، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں خیابان سرور اور ماڈل ٹاون کی سڑکوں کی مرمت کا جائزہ لیاگیا.

ڈی جی خان میں 160ملین روپے سے زائد لاگت سے نئے بننے والے ایسوسی ایٹ بوائز کالج کی تعمیر سے قبل ابتدائی کام کا بھر پور جائزہ لیاگیا.

اجلاس میں فورٹ منرو، رونگھن، سخی سرور میں بوائز اور گرلز پرائمری سکولوں اور 160ملین روپے کے تخمینے کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کا بھی جائزہ لینے کے ساتھ منظوری دی گئی

اجلاس میں بارتھی، چوٹی زیریں سمیت دیگر سینکڑوں دیہی آبادیوں کو پختہ سڑکوں سے ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی.

کمشنر ڈاکٹرارشاد احمدنے کہاکہ ڈی جی خان شہر میں ماحول کی خوبصورتی اور درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے شاہراہوں کے کنارے مزید شجرکاری کی جائے گی.

انہوں نے مانکا کینال پر بھی خصوصی شجرکاری کی ہدایت کی


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے صفائی ستھرائی کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالے سے شکایات کے ازالہ میں مزیدتیزی لائی جائے

اور تمام شعبہ جات میں صفائی کے نظام کو خود کار طریقے سے بہتر کیاجائے. انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے

حوالے سے جولائی کے آخری ہفتے میں صفائی پروگرام کا لائحہ عمل طے کرنے سے متعلق اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی.

اجلاس میں آر پی او محمد فیصل رانا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، صفائی ستھرائی سے
2
متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے. دیگر اضلاع کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے. کمشنر نے نئے ہفتے کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہاکہ

سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کیے جائیں. سڑکوں میں پڑے گڑھوں کی مرمت کی جائے.

اس ہفتے ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا عادی بنایا جائے.

انہوں نے مزید کہاکہ گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات بھی چیک کیے جائیں. شہر میں گرین بیلٹس کو مزید بہتر کیاجائے.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ خدمت آپ کی دہلیز کی اس ہفتے کی مہم 26جولائی سے یکم اگست تک جاری رہے گی


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عیدالاضحی پرعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے عید ڈیوٹی کرنے والے انتظامی و پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی.

انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے ا من وامان کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ دوسروں کے آرام اور سکھ کیلئے اپنی خوشی قربان کرنے والے قابل ستائش ہیں

اورڈیوٹی کو دوسروں کی سہولت کیلئے سرانجام دینا کسی عبادت سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے

لگن اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے متعلقہ افسروں و اہلکاروں کو شبانہ روز محنت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پرامن ماحول کی فراہمی کے حوالے سے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے

فول پروف انتظامات کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ صوبے کے عوام نے پر امن ماحول میں عیدالاضحی کی خوشیاں منائیں۔پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔اسی جذبے،

محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے۔تمام محکموں اور اداروں نے جس طرح دلجمعی سے کام کیا وہ قابل تحسین ہے

ہمیں اسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
دریں اثنا ء وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے عیدالاضحی کے موقع پ

رپنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہا.

انہوں نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی او رکہاکہ صفائی کی بہترین انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور انتظامیہ
3
مبارکباد کے مستحق ہیں.صاف ستھرا پنجاب کیلئے سب نے ٹیم کے طور پر کام کیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ نے

جذبے، جانفشانی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

صفائی کے انتظامات اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے پوری ٹیم نے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیئے۔

شہروں میں اگرچہ صفائی کے انتظامات اچھے رہے لیکن ان میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ عثمان بزدارنے کہاکہ صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔

13 عدد سرکاری گاڑیوں کی ضروری مرمتی ڈینٹنگ، پینٹنگ نئے ٹائرز اور اوور آل انجن کرانے کے بعد استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او عمر سعید ملک

تفصیلات کے مطابق پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے انسپکشن کی اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز،

بیٹرویوں ،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائینہ کیا جس میں 13 عدد گاڑیوں کی پینٹنگ، ڈینٹنگ، نئے ٹائرز سمیت اوو آل انجن کرا کر سرکاری استعمال میں لایا جا رہا ہے

اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

جرم ہونے سے پہلے جرم کو روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا

جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی اور میں اس طرح ضلع بھر کی سرکاری گاڑیوں کی سرپرائز انسپکشن کرتا رہوں گا۔


ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او عمر سعید ملک کا محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل تونسہ کے جلوس روٹس کا وزٹ ، امن کمیٹی ممبران،

لائسنسداران تعزیہ جات ( مہتمم مجالس،جلوس) اور میڈیا ممبران سے میٹنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ڈی پی عمر سعید ملک نے سرکل تونسہ کا وزٹ کیا

اسی دوران قصبہ سوکڑ،سٹی تونسہ اور دیگر اہم روٹ جلوس ہائے کا وزٹ کے دوران میر روحل خان ASPسرکل تونسہ،ایس ایچ او صاحبان بھی ہمراہ تھے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تحصیل تونسہ کے امن کمیٹی ممبران،لائسنسداران تعزیہ جات ( مہتمم مجالس،جلوس) اور میڈیا ممبران سے بھی میٹنگ کی۔

دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے

امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی بہترین اور مثالی کردار ادا کریں، ہمارا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے۔

قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

ڈی پی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محرم الحرام میں پرامن ماحول فراہم کرنا میری اولین تر جیحات میں شامل ہے

اور ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دیں گے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر

محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں

ضلع بھر کے داخلی و خارجی مقامات پر قائم چیک پوسٹ ہائے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور تمام افراد کی مکمل شناخت اور ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے

خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ SHOsسرکل تونسہ ہذا کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنا علاقہ میں گیسٹ ہاؤسز، سرائے اور کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تمام افراد کی

شناخت اور ان کا مکمل ریکار ڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے موقع پر تمام تر جلوسوں کو CCTV کمیروں سے بھی سیف سٹی پروجیکٹ سے مانیٹر کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس دوران جلوس ٹریفک کو متبادل راستے سے گزاریں گے تاکہ

ٹریفک مسائل نہ ہوں۔ ڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے محرم الحرام پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی انہوں کہا کہ

ممبران امن کمیٹی معاشرے کے معزز شخصیات ہیں اوران سے اُمید کی جاتی ہے کہ یہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے ادا کریں گے۔

جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی مکمل شناخت اور تلاشی یقینی بنائی جائے گی دوران اجلاس ممبران امن کمیٹی نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی صورت حال پر

اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے کئے گئے اقدامات کو بے حد سراہااور کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہا ہے کہ مال مراکز پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں. انہوں نے مزید کہاکہ

مال مراکز اہلکار ریونیو قوانین پر عملدرآمد کو ہمیشہ یقینی بنائیں اور گوشواروں کا درست ریکارڈ رکھا جائے.

انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی جی خان کے نواحی علاقوں شاہ صدر دین اور پیر عادل میں نئے بننے واے کمپیوٹرائزڈ مال مراکز کے اچانک معائنہ کے دوران افسران و اہلکاروں سے کہی.

اس موقع پر اے سی ریونیو صفت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے. کمشنر نے موقع پر موجود سائلوں سے کہاکہ

نئے مراکز مال کے قیام کا مقصد لوگوں کو دور دراز کے سفر کی تکالیف سے بچانا ہے

اور ان کو ریونیو گوشواروں کی سہولیات نزدیک ترین علاقوں میں دینا ہماری اولین ترجیح ہے.

کمشنر نے کہاکہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں


ضلع ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر تونسہ شریف میں بھی کمپلینٹ سیل کی تعمیر مکمل ہونے پر

عوام الناس کے لیے فنگشنل کردیا گیا ہے یہ بات ڈی پی پی او عمر سعید ملک نے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے ہوئی کہی۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے بتایا کہ عوام الناس کی سہولیات کے پیش نظر دور دراز کی عوام الناس کو سفر کر کے ڈیرہ غازیخان آنا پڑتا تھا

لیکن اب تونسہ شریف میں بھی تونسہ کی عوام کے لئے علیحدہ سے کمپلینٹ آفس عوام کی خواہشات کے عین مطابق بنایا گیا ہے

یہاں پر بہترین اورپرسکون ماحول میسر ہونے کے ساتھ ساتھ سائلین کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

ڈی پی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ اے ایس پی میر روحل خان کی بدولت تونسہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

شہریوں کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی۔ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی فوری سرکوبی کی جائے گی

تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کمپلینٹ سیل میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل براہ راست سن کر انہیں میرٹ

پر فوری حل کرنے کے احکامات دئے۔


ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او عمر سعید ملک کی محرم الحرام/کرائم کے سلسلہ میں اے ایس پی میر روحل خان اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ

تمام جلوس ہائے کے روٹ کا باربار وزٹ کریں اور مجالس والے مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ کریں ، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے سلسلہ میںASPتونسہ اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی پی او نےکہا کہ ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنایا جائے،

تمام اداروں کے ساتھ مل کر چلنا ہے، رات کے وقت کی مجالس اور جلوسوں پر اضافی روشنی کا انتظام کریں،

تمام مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور

میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا جائیگا ۔ افسران بالا کو تجاویز پیش کردی گئیں ہیں ،ہرمجلس اور جلوس کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کریں،

پولیس کی اضافی نفری ہر وقت تیار رہے گی،کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کاروائی کی جائے گی،

صورتحال کنٹرول رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وال چاکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی

جائے گی کرایہ داران کے کوائف کی تصدیق کریں اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں،منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ

کوئی غیر ضروری بات نہ ہو،لاوڈسپیکر کی خلاف ورزی پر کاروائی کریں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

About The Author