دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی جماعت نہیں ،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیر اعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میں کیا کروں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم ہر جمعہ کو کھڑے ہوں گے کشمیریوں کے ساتھ لیکن وہ وعدہ صرف ایک جمعہ تک چلا۔

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور آزاد کشمیر انتخابات کو عام طور پر فری اینڈ فیئر انتخابات نہیں کہہ سکتے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاقی وزیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے اُس وزیر کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو نااہل نہیں کیا تو انتخابات متنازع ہوں گے۔ عمران خان کی حکومت دھاندلی کی وجہ سے بنی اور یہ نہیں معلوم تھا کہ اتنی کھلم کھلا دھاندلی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری دنوں میں کشمیر جانا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی تو مجھ سمیت کوئی نہیں مانے گا کہ انتخابات شفاف ہوئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیر اعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میں کیا کروں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم ہر جمعہ کو کھڑے ہوں گے کشمیریوں کے ساتھ لیکن وہ وعدہ صرف ایک جمعہ تک چلا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا لیکن وہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا۔ عمران خان کی منافقت، جھوٹ اور یوٹرن سے سب واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

 

About The Author