نئی دہلی
بھارت میں 2 روز میں شدید بارشوں کے باعث 130 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
اور گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 130 افراد ہلاک ہو گئے۔
مہاشٹرا کے تالئے نامی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں 32 گھر آ گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 33 افراد ہلاک اور 52 لاپتہ ہو گئے۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 84 ہزار سے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ
بھارتی نیوی، آرمی سمیت دیگر فورسز بھی ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہے۔
بھارتی نیوی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے
ہیلی کوپٹرز اور کشتیوں سمیت دیگر ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
رپورٹ دی کہ ساحلی علاقے چپلون کا کم و بیش آدھا علاقہ سیلاب کی زد میں آگیا ہے
یہاں تقریباََ 70 ہزار افراد مقیم ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی معاشی اور فنی دارالحکومت ممبئی میں تیز بارش کے باعث 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس