نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پنجاب پولیس کا عید سکیورٹی پلان ۔

رپورٹ۔

تحسین بخاری انویسٹی گیشن رپورٹر

عید الاضحی پر صوبہ بھر میں 25672 مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں اور کھلے مقامات پر عید اجتماعات ہونگے

جن کی سیکیورٹی کیلئے47ہزار کے قریب افسران واہلکاراور پولیس قومی رضاکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

آئ جی پنجاب آفس میڈیا سیل کے مطابق 250گزیٹڈ افسران، 537انسپکٹرز،1680 سب انسپکٹرز،3171اے ایس آئیز، 2387ہیڈ کانسٹیبل، 27869کانسٹیبل،9093پولیس قومی رضاکار،3329سپیشل پولیس اور222کیو آر ایف ٹیمز بھی تعینات ہونگی

جبکہ حساس مقامات پر242واک تھرو گیٹس، 12373میٹل ڈٹیکٹرزاور10640سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائینگے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے ویڈیو لنک کانفرنس کے زریعے تاکید کی کہ نماز عید سے قبل حساس مساجد

امام بارگاہوں اور دیگر عید اجتماعات کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے جبکہ اے کیٹیگری کی مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر

سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو لازمی تعینات کیا جائے جبکہ بغیر اجازت یاکالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر

عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کراتے وقت قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔

مزید برآں آئی جی پنجاب نے عید الاضحی پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کی فیلڈ فارمیشنز میں تعینات تمام

افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے

میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید الاضحی پر شہری اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتے ہیں جن کے گھروں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے

لہذافیلڈ فارمیشنز میں کام کرنے والا کوئی افسر یا اہلکار عید قربان کے موقع پر چھٹی پر نہیں جاسکے گا۔

آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو ہدایت کی ہے کہ پی ایچ پی کی ٹیمیں ضلعی ٹیموں کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن رکھتے ہوئے عید کی چھٹیوں میں گھر

جانے والے شہریوں کو شاہرات پر ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو

یقینی بنانے کے لیے اپنی نگرانی میں جامع پلان تشکیل دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

About The Author