پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ پاکستان بھر میں حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی
جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔
امت مسلمہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات میں جو سماجی رابطوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کیے گئے تھے
میں اسلام کی حقیقی سربلندی، مسملمانوں کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ایس او پیز کے تحت ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کرعید کی مبارکباد دینے اسے اجتناب کیا گیا۔
نمازعید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔
حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میل جول سے اجتناب کیا جائے گا
اور ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔
مختلف حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی دیے جانے والے پیغامات میں عوام الناس سے کہا گیا کہ
وہ انفرادی قربانی کرنے کے بجائے اجتماعی قربانی کرنے کو ترجیح دیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ