نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل کا ہیکنگ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کی مدد سے فون ہیک ہو جاتا ہے، یہ مس کال بھی بعد میں کال لاگ سے ختم کر دی جاتی ہے۔

موبائل فون کی ہیکنگ کے لیے اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کیا جا رہا ہے۔

 واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کی مدد سے فون ہیک ہو جاتا ہے

یہ مس کال بھی بعد میں کال لاگ سے ختم کر دی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیگاسس سافٹ ویئر اس قدر طاقتور ہے کہ یہ آپ کی فون کالز سن اور ریکارڈ کر سکتا ہے۔

آپ کے بھیجئے گئے پیغامات کو کاپی کر سکتا ہے۔

آپ کے فون میں موجود تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے موبائل فون میں لگے کیمرے اور مائیک کے ذریعے چوبیس گھنٹے آپ کی جاسوسی کر سکتا ہے۔

ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں

کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔

پیگاسس، اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کی طرف سے بنایا گیا

سافٹ ویئر ہے۔ اسرائیلی کمپنی یہ سافٹ ویئر دنیا کی مختلف حکومتوں کو بیچ چکی ہے۔

اس سافٹ ویئر کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سال

تک آپ کے فون کے ذریعے آپ کی نگرانی کر سکتا اور آپ کو اس کا علم تک نہیں ہوتا۔

ایپل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن اس سے محفوظ نہیں۔

About The Author