واشنگٹن
فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی گئی
جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں
اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔
انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال پر
اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور