دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

ریاض

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، یو اے  ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی

اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔

پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

About The Author