دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ ایوارڈ ایپیڈیمیالوجی ریسرچ میں مہارت اورصحت عامہ کے مسائل کو حل کرنے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

پاکستان  کو وبائی امراض کے کنٹرول اور ایمرجنسی رسپانس کے شعبے میں بہترین کردار ادا کرنے پر ڈائریکٹرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ  این آئی ایچ کو فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کی بین الاقوامی کانفرنس 2021، میں دیا گیا۔

ڈائریکٹرز ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان ممالک کے لیے ایک اعلیٰ کامیابی تصور کیا جاتا ہے جو پبلک ہیلتھ کو بہتر کرنے اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے بر سر پیکار ہیں۔

یہ ایوارڈ ایپیڈیمیالوجی ریسرچ میں مہارت اورصحت عامہ کے مسائل کو حل کرنے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کی بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر عامر اکرام کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں 82 فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کام کر رہے ہیں اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ان میں سے پاکستان کے ٹریننگ پروگرام کو ایک بہترین پروگرام تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے پروگرام کےٹیم ممبران کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی اوراس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

قومی ادارہ صحت کا فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام وبائی امرض کی بروقت تشخیص اور ان سے نمٹنے کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرنے کے لئے نہ صرف تمام صوبوں کے ساتھ کام کررہا ہے بلکہ اس حوالے سے صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے اور طب کے شعبے میں اس پروگرام کی سائنسی تحقیقات بیماریوں کے کنٹرول میں بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔

About The Author