دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوجوان کے منہ کا آپریشن کرکے 82 دانت نکال دیے گئے

ایک 17 سالہ لڑکے کے منہ سے 82 دانتوں کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

بھارتی شہر پٹنا میں ایک 17 سالہ لڑکے کے منہ سے 82 دانتوں کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

نتیش کمار نامی نوجوان گزشتہ 5 سالوں سے اوڈونٹوما کے مرض میں مبتلا تھا جو کہ

ٹیومر کی ایک قسم ہے جس میں دانتوں کی غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے علاج نہ کروانے کی صورت میں نتیش کی حالت بگڑ گئی تھی

جو آپریشن کے بغیر ٹھیک نہیں ہوسکتی تھی، نتیش کے نچلے حصے کے

جبڑے عام لوگوں سے مختلف تھے جو اس کے چہرے پر واضح تھے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین گھنٹے کے دوران دونوں جبڑوں میں پھیلنے والے ٹیومر کی

سرجری کی گئی

جس کے بعد نتیش کے منہ سے ان اضافی دانتوں کو ختم کردیا گیا ہے اور اب وہ بالکل صحتمند اور تندرست ہے

About The Author