نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سائبیریا میں لاپتہ ہونے والا روسی مسافر طیارہ مل گیا

طیارے میں سوار تمام 17 مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔

روس کا سائبیریا میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ اے این 28 مل گیا، طیارے میں سوار تمام 17 مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز لاپتہ ہونے والا طیارہ سائبیریا کے علاقے ٹومسک سے ملا ہے۔

اس سے قبل روس کی وزارت برائے ایمرجنسی نے جاری بیان میں کہا تھا کہ

طیارے کی ’ہارڈ لینڈنگ‘ کے مقام کا پتا لگا لیا گیا ہے، جبکہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس مسافر طیارے کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ جمعے کے

روز اے این 28 دوران پرواز سائبیریا کے علاقے ٹومسک میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی روسی مسافر طیارہ اے این 26 گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اینٹونوف طیارے سوویت یونین کے دور میں تیار کیے گئے تھے

جو اب بھی سیویلین اور فوج کے زیراستعمال ہیں۔

گزشتہ چند عرصے میں اینٹونوف طیاروں کے کئی حادثے پیش آ چکے ہیں۔

About The Author