تاشقند
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بزنس کمیونٹی سے ہیں
اور وہ تاجروں کے مسائل سمجھتے ہیں۔ وزیرخزانہ جانتے ہیں کہ کاروبار بڑھے گا تو معیشت اوپر اٹھے گی۔
شوکت ترین کو پتہ ہے کہ ریونیو بڑھا تو ملکی قرضے ادا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر فوری فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ڈریپ میں کافی مسائل ہیں
ڈاکٹر فیصل سلطان حل کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستان میں فارما سیوٹیکل کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان معاشی ترقی کے ایک ہی سفر پر چل ر ہے ہیں اور دونوں ممالک کو غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان نے مل کر اپنے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی شراکت داری چاہتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستانی تاجروں کا ایک بڑا وفد میرے ساتھ تاشقند آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟