اسلام آباد
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے
جبکہ دو ہزار327نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح6.17فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں کورونا وائر س کے
باعث مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں ہیں جبکہ مثبت کیسزکی تعداد نو لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں
تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 ہوگئی ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور