دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر پابندیوں کا خدشہ

مصنوعی ذہانت (اے۔آئی) آگ ، بجلی یا انٹرنیٹ سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے انٹرنیٹ کی آزادی کو لاحق خطرات سے خبردار کیا ہے۔

 ایک انڑویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ

بہت سے ممالک میں معلومات کو روکا جا رہا ہے

اور اس ماڈل کو سیکیورٹی کے باعث اپنایا جا رہا ہے۔

پچائی نے ٹیکس، پرائیویسی اور ڈیٹا کے تنازعات پر بھی آگاہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے۔آئی) آگ ، بجلی یا انٹرنیٹ سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

سلیکون ویلی میں گوگل کے ہیڈکوارٹر میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ

اے۔آئی مختلف قسم کے مسائل حل کرنے میں انسانوں سے بہتر ہے۔

ٹیکس سے متعلق معاملات پرگوگل نے اپنا دفاع کیا۔

پچائی نے بتایا کہ ان کی کمپنی دنیا کے سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں سے ایک ہے۔

گوگل کے اوپر یہ الزام بھی ہے کہ وہ ڈیٹا اور سرچ پر اجاراداری رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی آزادی پرحملہ کیا جا رہا ہے۔

پچائی نے کہا کہ ہماری کوئی بھی بڑی مصنوعات اور خدمات چین میں میسر نہیں ہیں۔

About The Author