نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کھیل کا تاریخی ہفتہ

کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں ٹیمز اور کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کردی۔

پچھلا ہفتہ دنیا بھر میں کھیل کے اعتبار سے ایک تاریخی ہفتہ رہا۔ مختلف میچز میں ٹیمز اور کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کردی۔

کرونا کے بعد پہلی مرتبہ لارڈز گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ کو داخلے کی اجازت دی گئی

اور پاکستان انگلینڈ سے دوسرے ون ڈے میچ میں ہار گیا۔

ستمبر 2019 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب برطانیہ میں کھیلوں کے مقابلے میں 100 فیصد شائقین شامل ہوئے تھے۔

پاکستان میں کرکٹ کے مداح اس تاریخی ہار کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

ارجنٹینا نے برازیل کے ساتھ کوپا امریکا کا فائنل کھیلا اور 28 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی میسی کا 4 ورلڈ کپ اور 6 کوپا امریکا میں شرکت کے

بعد پہلی بار بڑی ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا ہوگیا۔

یورو کپ میں انگلینڈ کو اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشلیگ بارٹی 41 برسوں میں ومبلڈن سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

انھوں نے فائنل میں کیرولینا پلسکووا کو ہرا کر تاریخ رقم کردی۔

نواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ ان کے کیریئر کا بیسواں گرینڈ سلم تھا۔ اس طرح جوکووچ اب سوئس ماسٹر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے برابر پہنچ گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نواک جوکووچ نے کیریئر میں چھٹی مرتبہ ومبلڈن ٹرافی جیتی ہے۔

About The Author