دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: کرونا وبا میں ایک بار پھر اضافہ، متعدد علاقے سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جن علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ پل کی گلی نمبر 13،  سیکٹر جی الیون اور سیکٹر ایف سکس تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو آج صبح نو بجے بند کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید

ایک ہزار 808 مثبت کیسز سامنے آگئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے۔  ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار چار سو 63، پنجاب میں ت

ین لاکھ 48 ہزار 309، اسلام آباد میں 83 سات سو 64، بلوچستان میں 27 ہزار 994، آزاد کشمیر میں 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار نو سو چار ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ

ایک کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 609 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ایک کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار نو سو افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

About The Author