دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باتھ روم میں رہنے کا کرایہ 88 ہزار روپے

اوتاوا: کینیڈا میں ایسا باتھ روم بنایا گیا ہے جس میں رہنے کا ماہانہ کرایہ 88 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

اوتاوا:

کینیڈا میں ایسا باتھ روم بنایا گیا ہے جس میں رہنے کا ماہانہ کرایہ 88 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دنیا کا مہنگا ترین غسل خانہ نہیں لیکن 160 مربع فٹ والے اس باتھ روم میں رہنے کا ماہانہ کرایا 88 ہزار روپے پاکستانی ہے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنائے گئے اس باتھ روم کو کرائے پر دینے کے لیے مقامی اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مذکورہ باتھ روم میں ایک آرام دہ بستر بھی بنایا گیا ہے جس کے بچلے حصے میں درازیں بھی موجود ہیں جبکہ بستر سے کچھ فاصلے پر نہانے دھونے کی گہ بھی موجود ہے۔

باتھ روم میں سفید ماربل ٹائلیں لگائی گئی ہیں جسے بہت صاف ستھرا رکھا گیا ہے۔ یہ باتھ روم، سادگی، خوبصورتی اور اچھوتے پن کا ایک مجموعہ ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کیا یہ اس قابل ہے کہ اس کا اتنا زیادہ کرایہ دیا جائے

باتھ روم میں قدرتی روشنی کے لیے ایک کھڑی بھی بنائی گئی ہے۔ باتھ روم میں گھر کی ہر سہولت موجود ہے تاہم باورچی خانے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

About The Author