دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہ محمود قریشی کا انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اسلام آباد:

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے اقتصادی تعاون اور علاقائی امن سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اوردوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا بھی خواہاں ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاک امریکہ مربوط اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

 شاہ محمود کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پر دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کاوش جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں

بامقصد پیش رفت کے حصول کے لیے دو طرفہ روابط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکہ کی معاونت پر اپنے امریکی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

About The Author