دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 40 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز

کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 68 لاکھ 49 ہزار 13 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 35 ہزار 354 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 689 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں

جن میں سے 77 ہزار 747 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار 970 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے

جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 22 ہزار 708 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ

اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ 11 ہزار 416 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 65 ہزار 736 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،

جن میں سے 3 ہزار 937 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 972 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے

جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 7 ہزار 173 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 716 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے

جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 31 ہزار 777 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار 499 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 302 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 3 ہزار 687 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 41 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57لاکھ 33 ہزار 218 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 155 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 70 ہزار 764 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 365 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار 93 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 98 ہزار 148 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 46 لاکھ 27 ہزار 537 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 11 ہزار 731 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 44 لاکھ 71 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 756 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 68 ہزار 491 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 947 رپورٹ ہوئی ہیں

جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 906 تک جا پہنچی ہے۔

ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی

تعداد 92 ہزار 15 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی

فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں،

جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ

اب تک کُل 1 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

About The Author