دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مارک زکربرگ کے شہر میں خوش آمدید

۔ فیس بک کے جو ملازمین وہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے وہ ملازمت نہیں چھوڑسکیں گے۔

مارک زکربرگ سلیکون ویلی کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک نیا شہر تعمیر کررہے ہیں۔ فیس بک کے جو ملازمین وہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے وہ ملازمت نہیں چھوڑسکیں گے۔

مارک زکربرگ کا سوشل نیٹ ورک ، جس کے 2.9 بلین صارفین ہیں ، اب وہ کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں 59 ایکڑزمین پر ولو پارک نامی ایک حقیقی زندگی کی کمیونٹی بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ شہر 1729 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوگا ، جن میں سے تقریبا 320 یونٹس مناسب قیمت میں دستیاب ہوں گے اور 120 بزرگ شہریوں کے لئے مختص ہوں گے۔ ہاوئسنگ یونٹ صرف فیس بک ملازمین کے لئے نہیں ہوں گے یہاں کوئی بھی گھر خرید سکتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بیش قیمت یونٹس ممکنہ طور پر فیس بک کے ملازمین ہی خریدیں گے۔

کمپنی نے کئی سال قبل ہی اپنے عملے کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ دفتر سے دس میل کے فاصلے تک رہے گے تو انہیں زیادہ سے زیادہ تنخواہ دی جائے گی۔

نئے شہر کے منصوبوں میں ایک سپر مارکیٹ ، فارمیسی ، کیفے اور ریسٹورانٹس اور 193 کمروں پر مشتمل ہوٹل بھی شامل ہے۔

ٹائون سکوئر سے علیحدہ ایک چار ایکڑزمین پر مشتمل عوامی پارک اور دو ایکڑ زمین پر ایک پارک بنایا جائے گا جوکہ نیو یارک سٹی کی ہائی لائن پارک کی طرز پر ہوگا۔

فیس بک نے 1.25 ملین مربع فٹ پرنیا آفس ، میٹنگ اور کانفرنس روم بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئے آفس کی تعمیر کے بعد 3400 نئے ملازمین کو رکھا جائے گا۔

About The Author