افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں۔
قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے اہم رکن شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں وفد نے روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
طالبان وفد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے کیلئے خطرہ نہیں۔ ہم افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے۔
ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ
اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
افغان طالبان نے غیر ملکی سفارتی عملہ کی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ
تاجکستان کے اڈے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے
جس میں افغانستان میں پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں فریقین نے افغانستان کے مسائل پر کھل کر بات کی جب کہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس