زاہد حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تصویر لگانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے کچھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھٹو فیملی کی تصاویر لے کر اس پہ جو کچھ غلط سلط لکھا ہوتا ہے اس کو اپنی وال پر پوسٹ کرکے اس غلط انفرمیشن کو آگے پھیلا دیتے ہیں ۔ آج مجھے یہ تصویر بھی ایک ساتھی کی وال پر نظر آئی جس میں لکھا ہے کہ یہ ڈان نیوز کی تصویر ہے اور 5-جولائی 1977 کو بھٹو صاحب کی گرفتاری کے وقت کی تصویر ہے جو کہ غلط ہے۔
یہ تصویر میں نے مساوات اخبار کے لئے بنائی تھی۔ ڈان نیوز سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ 16 ستمبر 1977 کی رات کو 2 بجے بنائی تھی یعنی 17 ستمبر شروع ہو گیا تھا اور فوجی گاڑیاں المرتضےٰ ہاؤس میں داخل ہوئی تھیں بھٹو صاحب کو لیجانے کیلئے۔ اس وقت بھٹو صاحب نے مرٹضیٰ کو بلا کر کچھ باتیں سمجھائی تھیں ان کے ساتھ بھٹو کے دوست طفیل شیخ ہیں جنہوں نے بعد میں بھٹو فیملی کا بہت خیال رکھا تھا۔ یہ بھٹو صاحب کی آزاد حیثیت میں آخری تصویر ہے کیونکہ پھر اس کے بعد وہ گرفتار ہی رہے اور آخر ان کی میت ہی واپس آئی تھی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ