نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری، موڈرنا ویکسین آج سے لگ رہی ہے

ملک بھر کے منتخب کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین آج سے موجود ہو گی۔

ملک بھر کے منتخب کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین آج سے موجود ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق یورپ، سعودی عرب،

امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین آج سے لگائی جا رہی ہے

اور ملک بھر کے 37 شہروں میں 49 سینٹرز پر موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

پنجاب میں 15 ، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 3 ،اسلام آباد میں 5 ، جی بی میں 6 جب کہ آزاد کشمیر

کے 5 شہروں میں موڈرونا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

لاہور میں ایکسپو سنٹر اور ایل ڈی اے کمپلیکس راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ ویکسی نیشن سینٹر جبکہ کراچی میں ایکسپو سنٹر اور جامشورو میں لیاقت

یونیورسٹی میں موڈرونا دستیاب ہو گی۔

سرگودھامیں سول ڈیفنس ہال ، پشاور میں ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی ، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال،

سول اسپتال مٹہ اور مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں موڈرنا ملے گی۔

کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال، مردان کے ایم ایم سی اسپتال اور

گلگت میں ماس ویکسی نیشن سنٹر، پی ایچ کیو میں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھی چین سے سائنو فام ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

جبکہ ویکسین کی 13 لاکھ مزید خوراکیں بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز دو روز قبل اسلام آباد پہنچی تھیں۔

About The Author