دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زردای کیخلاف نیا کیس کھل گیا، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا ہے۔

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے

درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔

نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئین ہے کہ نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے،

ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

ضمانت کی درخواست کیساتھ آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

About The Author