قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فوری پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحا سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چار پروازیں لگا دی گئی ہیں
جب کہ مزید دو پروازیں بھیجنے کا بھی پلان بنایا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بحرین کیلئے اضافی گنجائش والے طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازیں منسوخ کرنے والی 5 غیر ملکی ایئرلائینز کو نوٹس جاری کر دیا۔
سی اے اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں قطرایئرویز، ترکش ایئرلائن، ایمریٹس ایئرلائن، اتحاد ایئرویز اور فلائے دبئی کو کہا گیا ہے کہ
پروازیں منسوخ کرنے سے مسافروں کو رہائش، کھانے پینے کی مد میں مالی نقصان اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مسافروں کو ٹکٹوں کی واپسی اور نقصان کے ازالے کو معاوضے کی ادائیگی کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک مسائل کا حل نہ نکالا گیا
تو سی اے اے سخت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس