کراچی:
ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے انتظامی معاملات کے نگران کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ(سی بی سی) نے شہر میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے
جس کیلئے ایک فارم بھرنا ہوگا۔
فارم کی قیمت 250 سو روپے رکھی گئی ہے اور ایک کتے کی رجسٹریشن کی فیس 2000 روپے ہوگی۔
فارم پر کتے اور اس کے مالک کی تصویر بھی لگائی جائے گی۔
فارم میں کتے کے مالک کا نام، شناختی کارڈ نمبر، اپنے ساتھ کتے کو رکھنے کا پتہ،
موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، کتے کا رنگ، نسل، جنس اور اسے رکھنے کا مقصد
ظاہر کرنا ہوگا۔ کتے کی ویکسی نیشن کرانے کی تاریخ بھی فارم میں درج کرنا ہوگی۔
گزشتہ روز ڈیفنس میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کو کتوں نے کاٹا تھا۔
مزیدبراں کلفٹن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سی بی سی کا عملہ ان کے پالتو کتوں کو آوارہ سمجھ کر مار دیتا تھا
اس واقعہ کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے دفعہ 119 اورکنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے تحت
پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق کتے کی رجسٹریشن کے لیے فارم کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر سے وصول کیے جا سکتے۔
اے وی پڑھو
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے طوفان 340کلومیٹر دورہے