عالمی ماہرین نے سوشل میڈیا کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختلف ممالک کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے مشترکہ تحقیقی مقالے
میں سوشل میڈیا کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر انسانوں کے اجتماعی طرز عمل اور سوچ میں تبدیلی کو نہ سمجھا گیا
تو یہ ٹیکنالوجی انسانیت اور انسانی تہذیت کو تباہ کر دے گی۔
ماہرین نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بدولت انسانوں کے باہمی رابطے نہ صرف بہت بڑھ چکے ہیں
بلکہ ان کی پیچیدگی بھی ماضی میں انسانی سماج کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انسانی پیمانے پر ٹیکنالوجی کے اثرات نہ سمجھے گئے
تو ہم آنے والے برسوں میں کسی غیر ارادی اور غیر متوقع تباہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور