قومی ادارہ صحت کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سنٹرز بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں اور قومی ادارہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کی۔ رسک الاؤنس نہ ملنے پر قومی ادارہ صحت، پمز
پولی کلینک اور نیرم اسپتال کے عملے نے احتجاج کیا ہے۔
پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس نے بھی احتجاج کیا ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے کے خلاف قومی ادارہ صحت کے ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو کورونا ٹیسٹ بند کردیئے جائں گے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے
تو ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند کردیں گے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 30جون سے پہلے سمری منظور نہ کی گئی توائیر پورٹس پر اسکریننگ بھی بند کردیں گے۔
احتجاج کرنے والوں میں قومی ادارہ صحت کے ملازمین بھی شریک تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ