ماسکو
روسی ماہرین نے ایک ایسی چیونگم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے دعویٰ کیا ہے کہ
اب کورونا وائرس کا علاج چیونگم چبا کر کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک ایسی گولی تیار کی گئی ہے
جو چیونگم کے مشابہت ہے اور اسے چیونگم کی طرح ہی چبایا جائے گا۔
روسی ماہرین کا کہنا ہے اس دوا کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے
اور جلد یہ دوا روس میں عام دستیاب ہو گی۔
روس میں ایک ایسی اینٹی کورونا وائرس دوا کی تیاری کی بھی اطلاع ہے
جسے انسان دہی کی طرح استعمال کر سکے گا
اور یہ رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس