دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت اکثر ممالک میں اسٹرا بیری مون کا دلکش نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں آج سال رواں کے آخری سپرمون کا خوبصورت و دلکش نظارہ کیا جا رہا ہے

اسلام آباد:

پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں آج سال رواں کے آخری سپرمون کا خوبصورت و دلکش نظارہ کیا جا رہا ہے۔

طابق چاند کا رنگ گلابی مائل ہونے کی وجہ سے اس کا نام اسٹرا بیری مون رکھا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے عام دن کے مقابلے میں چاند زیادہ بڑا، روشن، چمکدار اور گلابی مائل دکھائی دے رہا ہے۔

 موجودہ سپر اسٹرا بیری مون دو ہزار اکیس کے لیے چار سپر مونز میں سے آخری ہے۔

امسال کل تین سپر مونز دیکھے گئے ہیں جو 28 مارچ، 27 اپریل اور 26 مئی کو دیکھے گئے تھے۔

About The Author