نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتا، وزیراعظم

پاکستان نے بہت سی قربانیاں دیں لیکن امریکہ ہمیشہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا۔

 پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتا، طالبان کے فوجی فتح کے اعلان سے طویل خانہ جنگی کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہو گا، اب کسی تنازعہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے،

ملک میں مہاجرین کی دوسری لہر نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے پہلے سیاسی تصفیہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان نے بہت سی قربانیاں دیں لیکن امریکہ ہمیشہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کے مطالبے پر پاکستانی حکومت نے بساط سے بڑھ کر کام کیا۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی صورتحال بہتر نہ ہوئی

تو پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، مودی ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں معمول کے تعلقات سے دونوں کو فائدہ ہو گا

ہم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں ہمارے امریکہ سے اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے اپنے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ریاستوں کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جعفرائی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان 22 کروڑ آبادی والا ملک ہے، امید ہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

About The Author