دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آڈی کا پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنےکا اعلان

جرمن کارساز کمپنی آڈی نے 2026 کے بعد یورپ میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیایوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے

جرمن کارساز کمپنی آڈی نے 2026 کے بعد یورپ میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیایوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ

آڈی آخری مرتبہ 2026 میں یورپی مارکیٹ میں نئی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

سال2026 کے بعد کمپنی یورپ میں صرف الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرے گی۔

تاہم آڈی چین میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت جاری رکھے گی۔

کمپنی نے اپنے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے

اور2025 کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

آڈی کی الیکٹرک گاڑی ای ٹورن جی ٹی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ

اس کی قیمت بھی 79ہزار900 یورو ہے۔ مذکورہ جرمن کارساز کمپنی اپنے

اگلی الیکٹرک گاڑی2023 میں متعارف کرائے گی۔

قبل ازیں فیاٹ ، فورڈ ، جیگوار لینڈ روو، وولوو، بینٹلی اور لیمبوروگینی نے بھی الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

About The Author