نومبر 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں سوشل میڈیا ایپس پر امریکا میں پابندی لگائی تھی۔

چین کی جانب سے جوبائیڈن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

چین نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کو خوش آئند اور درست قدم قرار دے دیا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والی چینی ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں میں کافی مقبول ہے۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے

ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ان ایپ کی مدد سے ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر سکتی ہے

اس لیے یہ ملک کی قومی سلامتی کے لیے یہ خطرہ ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے بعد چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ

پر پابندی عائد کرنے کی قانونی کارروائی روک دی تھی۔

بائیڈن نے ایگزیکیٹیو آرڈر میں محکمہ کامرس کو بیرونی ممالک کی ایسی ایپس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے تازہ فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ

دونوں کمپنیاں امریکا میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکتی ہیں۔

About The Author