دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا دنیا کیلئے خطرہ

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم “ڈیلٹا” دنیا کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم “ڈیلٹا” دنیا کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

 کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم “ڈیلٹا” ہے

جو بھارت سے شروع ہوئی اور اب تیزی سے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے۔

کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا دسمبر 2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ڈیلٹا نے بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔

امریکہ میں بھی ڈیلٹا کے غلبے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

“ڈیلٹا” کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور یہ صرف 6 ماہ کے عرصے میں 80 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

متعدد ممالک میں ڈیلٹا کے کیسز میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اس سے قبل کورونا کی قسم “ایلفا” سامنے آئی تھی جسے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جا رہا تھا

تاہم اب بھارت سے سر اٹھانے والی کورونا وائرس کی قسم “ڈیلٹا” کو دنیا کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے ڈیلٹا کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سابقہ اقسام سے 43 سے 90 فیصد تک زیادہ متعدی ہے

اور اس کے پھیلاؤ کی رفتار 30 سے 100 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

About The Author