دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

یہ ہیرا کمپنی کی50سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ اس ہیرے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا۔

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا جس کا وزن 1ایک98 قیراط ہے افریقی ملک بوٹسوانا میں دریافت ہوا ہے۔ ہیرا یکم جون کو ملا جو کہ صدرکو پیش کیا گیا۔

دنیا کی مشہور فرم ڈی بیئرز ڈائمنڈ اوول اور بوٹسوانا حکومت کے مشترکہ کان کنی کے منصوبے کے دوران یہ ہیرا دریافت ہوا۔

یہ ہیرا کمپنی کی50سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ اس ہیرے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا۔

بوٹسوانا کا شمار براعظم افریقہ میں ہیروں کی کان کنی کرنے والے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔ یہ ملک ہیروں کی پیداوار کے حوالے سے افریقہ میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے۔ دنیا میں سب سے بڑے ہیرے کا وزن3ہزار106 قیراط تھا جو 1905 میں جنوبی افریقہ میں پایا گیا تھا۔

دوسرے بڑے ہیرے کا وزن ایک ہزار109 قیراط تھا جو جنوبی بوٹسوانا سے2015 میں دریافت ہوا۔

بوٹسوانا کی صدر نے کہا کہ یہ محنت کرنے والی قوم کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ ابھی ہیرے کی فروخت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت اس نایاب ہیرے کا زیادہ سے زیادہ قیمت میں فروخت کرے گی۔

ہیرے کی لمبائی73 ملی میٹر، چوڑائی52 ملی میٹر اور موٹائی27 ملی میٹر ہے۔

ڈی بیئرز ڈائمنڈ اوول بوٹسوانا میں کاکنی کا80 فیصد حصہ حکومت کو دیتی ہے۔

سال2020 میں کورونا وائرس کے سبب ڈائمنڈ اوول کی پیداوار اور فروخت دونوں میں بہت بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

About The Author