تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے والوں کو فلیٹ سمیت قیمتی انعامات کی پیش کش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں بڑی تیزی سے کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم پروپیگنڈوں اور افواہوں کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین لگوانے سے گھبرا رہی ہے۔
اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کے لیے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے لاکھوں ڈالر مالیت کے انعامات کی پیش کش کر دی ہے جس میں فلیٹ بھی شامل ہے۔
ہانگ کانگ میں اپنا گھر بنانا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں چھوٹا سا فلیٹ بھی 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ہے اور ایک عام شہری کو فلیٹ خریدنے کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔
دنیا بھر میں اب کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے تاہم ممالک کو خدشہ ہے کہ اگر شہریوں نے ویکسین نہ لگوائی تو یہ وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔
ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی صورت میں شاپنگ واؤچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔
اسی طرح تھائی لینڈ نے چیانگ مائی کے ایک ضلع میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو گائے دینے کا اعلان کیا
جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوا رہی ہے۔
اندونیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی صورت میں انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس