دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

اب وٹس ایپ پر کوڈ کے بجائے کال آئے گی اور اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

وٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب وٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔

وٹس ایپ کا نیا فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا۔ کال ایک سیکنڈ کی ہو گی اور صارف کو کال اٹھاے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہو گا اس بارے میں وٹس ایپ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔

About The Author