دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

پاکستان نے فیٹف کے27 میں سے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے

پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس

(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس بار کافی

پر امید ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے27 میں سے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہوگا۔

انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا۔

گروپ میں چائنا، یو ایس اے، یوکے، فرانس اور انڈیا شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کر کے پلینری اجلاس

میں پیش کی جائے گی جو21 سے 25 جون تک ہوگا۔

پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

پاکستان کی جانب سے ایک

نکات پر عملدرآمد باقی رہ گیا ہے۔

گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا

اس بار 26 پوائنٹس عملدرآمد کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔

پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

About The Author