دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی منڈی: تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

اسلام آباد:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتائی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت73 ڈالرزفی بیرل کی حد عبورکرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایجاد کردہ ویکسین کے استعمال کے بعد پوری دنیا میں

کاروباری سرگرمیاں بڑھی ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران دنیا نے یہ منظر بھی دیکھا تھا کہ

امریکہ میں تیل کی قیمتیں منفی میں چلی گئی تھیں جس کے معنی یہ تھے کہ تیل کے خریدار کو رقم کی ادائیگی کمپنی کررہی تھی۔

About The Author