دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی فونز پسند کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئی فونز پسند کرنے والوں کے لیے اچھی خبرسامنے آ گئی۔ آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے نئے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لیے ہیں۔

آئی فونز تھرٹین کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

ایپل آئی فون کے نئے ماڈل کے فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں 1 ہزار جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہو گی۔

آئی فون 13 کے کیمرے کی بات کی جائے تو یہ ایک الٹرا وائڈ کیمرہ ہے  جو کہ ایف 1.8 آپٹکس کے ساتھ دستیاب ہو گا۔  اس کیمرے میں سینسر شفٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فائیو جی موڈیم کے سبب آئی فون 13 پرو میکس کو تمام سات ماڈلز میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

About The Author