دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسجد الحرام میں روبوٹس آب زم زم مہیا کریں گے

مسجد حرام اور مسجد نبوی سمارٹ روبوٹ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی سمارٹ روبوٹ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی شرکت کی۔

انہوں نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

یہ روبوٹ زائرین کی نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے ضروری ہے

بالخصوص جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

مسجد نبوی میں10 سمارٹ روبوٹ متعارف کروائے گئے تھے۔

روبوٹ ایک خودکار کنٹرول سسٹم کے مطابق اور چھ سطحوں پر کام کرتے ہیں۔

بیٹری چارج شدہ روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔

عمومی زائرین اور نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ روبوٹ ہیں۔

About The Author